اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستان حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا،مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم X (سابقہ ٹویٹر) کی بندش کی وجہ سے پاکستانیوں کو درپیش چیلنجز کے درمیان، حکومت پاکستان میں X سروسز کو مکمل طور پر معطل کرنے پر غور کر رہی ہے۔پی ٹی اے کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کو مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ 17 فروری سے پاکستان میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (VPN) کے بغیر ناقابل رسائی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پی ٹی اے انتظامیہ نے ایکس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی سفارش کی اور اس کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کو جواب دے دیا گیا ہے، ایک ٹویٹ میں، ایکس کے گلوبل گورنمنٹ افیئرز نے کہا کہ ہم پاکستانی حکومت کے ساتھ ان کے
مزید پڑھیں :پاکستان سےپولیوکےمکمل خاتمےکیلئےپرعزم ہیں،وزیراعظم
تحفظات کو سمجھنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ 18 اپریل کو، سوشل میڈیا پلیٹ فارم X نے پاکستان میں 17 فروری کو سائٹ کے منقطع ہونے کے بعد پہلی بار یہ ردعمل شیئر کیا، جب راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت چٹھہ نے چیف الیکشن کمشنر پر 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ایکس کے جواب سے ایک دن پہلے، وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) میں جمع کرائی گئی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ کمپنی حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد پاکستان میں ایکس کو بند کر دیا گیا تھا۔مارچ میں، وزارت داخلہ نے سندھ ہائی کورٹ کو بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کو انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹس کی وجہ سے بلاک کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں آج بروز جمعتہ المبارک3 مئی 2024 سونے کی قیمت