لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج (جمعہ کو آزادی صحافت کا عالمی دن) منایا جا رہا ہے، صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔آزادی صحافت ہر دور میں ایک خواب رہا ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران صحافی 70 سے زائد دہشت گرد حملوں کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 170 کے قریب ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران مختلف واقعات میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کے علاقے تربت میں 4.2 شدت کا زلزلہ
پاکستان میں دباؤ، دھونس اور دھمکیوں کا سامنا کرنے والے صحافی نہ صرف ہر لمحہ جان کے خطرے میں ہیں بلکہ اکثر تشدد کا بھی سامنا کرتے ہیں۔ ان وجوہات کی بنا پر پاکستان صحافت کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔
صدر آصف علی زرداری
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے دنیا بھر میں حق کی جنگ لڑنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ عالمی اہمیت کے مسائل کو اجاگر کرنے اور جعلی خبروں اور توہمات کے خاتمے کے لیے آزاد پریس ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، گرین ٹیکنالوجی اور گلوبل وارمنگ سمیت عالمی مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف
شہباز شریف نے غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کے خلاف لڑنا اور سچ کو سامنے لانا عالمی یوم آزادی صحافت کا پیغام ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آزادی اظہار جمہوریت، شہری حقوق کا تحفظ اور معاشرے میں سچائی کی بنیاد ہے۔















