تربت(نیوز ڈیسک )بلوچستان کے علاقے تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 اور گہرائی 13 کلومیٹر تھی۔
مزید پڑھیں: چلاس ،بس کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
بلوچستان میں صبح سویرے محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز تربت کے قریب تھا۔
لوگ آیات پاک کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔















