چلاس(نیوز ڈیسک) چلاس میں شاہراہ قراقرم پر یشوکھل داس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10 مسافر جاں بحق ہوگئے جب کہ حادثے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں: چلاس ،بس کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے اور حادثے میں 10 کی موت ہو گئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں جنہوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔















