کراچی(نیوز ڈیسک) سینئر اداکار اور پروڈیوسر آصف رضا میر کے چھوٹے بیٹے عدنان رضا میر جلد شوبز میں قدم رکھیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف سینئر اداکار اور پروڈیوسر آصف رضا میر کے چھوٹے بیٹے عدنان رضا میر جلد انڈسٹری میں ڈیبیو کریں گے ،پاکستان سمیت بین الاقوامی پراجیکٹس میں کام کرنے والے آصف رضا میر کے بیٹے احد رضا میر کے بعد اب عدنان رضا میر بھی جلد ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گے۔ عدنان رمضان کے دوران خصوصی ڈرامے ’فیری ٹیل‘ سے اپنے ٹیلی ویژن کیرئیر کا آغاز کریں گے۔ڈرامے میں حمزہ سہیل اور سحر خان مرکزی کردار ادا کریں جبکہ عدنان رضا میر ان دونوں کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اگر یہ ڈرامہ مقبول رہا تو عدنان کیلئے یہ یقینی طور پر ایک بہترین لانچ پیڈ ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پروڈیوسر آصف رضا میر کے بڑے بیٹے احدرضا میر بھی شوبز میں مشہور ہو چکے ہیں۔















