اہم خبریں

آ ج 2 مئی بروزبدھ2024 پاکستان بھرمیں موسم کیسا رہےگا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورجبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان۔تاہم سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بعد از دوپہر آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ
جمعہ کے روز خیبر پختونخواہ،شمالی/شمال مغربی بلوچستان، گلگت بلتستان ، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شام/رات میں آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : لسبیلہ41،دادو،مٹھی اورچھور میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہنےکا امکان۔

جمعہ کے روز:اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم خشک تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

متعلقہ خبریں