اہم خبریں

اسحاق ڈار او آئی سی کے 15ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 4 سے 5 مئی کو گیمبیا میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 15ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج بروزبدھ یکم مئی 2024 سونے کی قیمت
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار 2 مئی کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے قبل اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جو کہ امت مسلمہ کے لیے نازک وقت میں بلایا جا رہا ہے کیونکہ غزہ کے عوام کے خلاف جنگ بلا تعطل جاری ہے۔تاہم یہ او آئی سی کے رہنماؤں کے لیے غزہ کی سنگین صورتحال پر غور کرنے کا ایک اہم موقع ہوگا۔

او آئی سی کے رہنما مسئلہ فلسطین پر مضبوط، اجتماعی اور متفقہ موقف پیش کر سکتے ہیں۔اسحاق ڈار غزہ میں جاری نسل کشی، جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت پر بات کریں گے۔ وہ بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے درمیان مسلم ممالک کے اتحاد کی ضرورت پر بھی بات کریں گے،

مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر نائب وزیراعظم دہشت گردی اور دیگر عصری عالمی چیلنجز پر گفتگو کریں گے اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا اجتماعی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں