پشاور( اے بی این نیوز )مردہ ظاہر کرنے والے فودانسپکٹر کو معطل کردیا گیا،سیکریٹری خوراک کے مطابق محکمہ خوراک میں اکثریت نیب زدہ ملازمین کی ہے، ہمارے پاس ملازمین کی قلت ہے،لاڑکانہ ڈویژن کے گڈو فوڈ سینٹر پر مقرر فوڈ انسپکٹر محمد یوسف ملک کو محکمے کو جھوٹ بولنے پر سیکرٹری خوراک سندھ خالد محمود نے معطل کردیا ،فوڈ انسپکٹر محمد یوسف ملک کو کرپشن کے الزام پر نیب سکھر نے طلب کیا تھا ،فوڈ
مزید پڑھیں :ہمارے کسی کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ، بیرسٹر گوہر علی
انسپکٹر محمد یوسف ملک کے رشتے دار نے نیب سکھر کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاکر پیش کیا کہ محمد یوسف ملک انتقال کرگئے ہیں ،فوت ہونے والے فوڈ انسپکٹر محمد یوسف ملک کی زندہ حالت میں فوڈ انسپکٹر گڈو تعیناتی کی سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوگئی ،سوشل میڈیا پر فوت ہونے والے فوڈ انسپکٹر محمد یوسف ملک کی زندہ حالت میں تعینات ہونے کی خبر پر حکومت سندھ نے نوٹس لیکر معطل کرکے لاڑکانہ ڈپٹی ڈائریکٹر آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں یکم مئی سے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا امکان