واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی امیدوار یا کسی ایک شخصیت کو دوسرے پرترجیح نہیں دیتے۔جس چیز کے حق میں ہیں وہ پاکستان کا آئینی نظام ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے ہفتہ وار نيوز بريفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اہم شراکت دار ہے۔ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔امریکا میں سابق پاکستانی سفیرڈاکٹر اسد مجید کے خارجہ سیکرٹری بننے پر سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے مسلسل ان جھوٹی اور بزدلانہ افواہوں کی تردید کی ہے۔ ہم صرف پاکستانی عوام اور پاکستان کے آئینی نظام کے مفاد میں ہیں۔نیڈ پرائس نے کہا کہ بین الاقوامی دہشتگرد افغانستان میں دوبارہ منظم ہوئے تو خطے میں دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے جو ہوا کریں گے اور اپنے مفادات کا تحفظ کريں گے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر گروہوں کو متحرک ہوتے دیکھا ہے، چاہتے ہيں دہشتگرد افغانستان کو پاکستان پر حملوں کیلئے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال نہ کریں۔