اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پیر کو کہا ہے کہ آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں، یہ عہدہ آصف علی زرداری نے بنایا، قانون میں اس سے متعلق کچھ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر کے ’ٹریک اینڈ ٹریس‘ سسٹم کی ناکامی کی وجوہات سامنے آگئیں
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے اسلام آباد میں سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کہتے رہے ہیں کہ وہ یہ عہدہ اپنے رشتہ داروں میں بانٹ رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ تمام ادارے خود کو بدلیں، اس سے عدالت کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہو گا اور قصورواروں کو سزا ملنی چاہیے۔وہ کہتے رہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوں اور ان کے خلاف بولیں تو ہمارے خلاف مقدمات درج ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے ہمارے خلاف جتنے بھی اقدامات کیے ہیں وہ عدالتیں ختم کر دیں گی۔پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وہ اسمبلی میں صرف عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے بیٹھے ہیں، ابھی تک ان سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔