اہم خبریں

ٹانک ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، چار دہشت گرد ہلاک

راولپنڈ ی(نیوز ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا،
مزید پڑھیں: ٹانک سے اغوا ڈسٹرکٹ اینڈ ایشن جج شاکر اللہ بازیاب
جس کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 28 اور 29 اپریل کی درمیانی شب آپریشن کیا گیا جس میں ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جب کہ ہلاک دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں