ظفروال(اے بی این نیوز )احسن اقبال نے کہا ہے کہ بین الاقوامی منڈیوں میں بھی گندم کے نرخ کم ہو گئے ہیں ،وزیراعظم نے ملک میں گندم کی صورتحال پر نوٹس لیا ہے،حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کسانوں کی مدد کرے گی،ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لے جانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی،ایک ڈیڑھ سال عوام کیلئے مشکل ہوگا،ملکی معیشت کو راہ راست پر لے آئیں گے۔ادھر دوسری جانب قصور میںگندم خریداری،کسان اتحاد احتجاج،ڈی سی قصور مذاکرات کامیاب ہو گئے،کمشنر لاہورکی زیر ہدایت ڈی سی قصور کی کسان اتحاد راہنماؤں سے فوری ملاقات کی،کمشنر نے کہا کہ مذاکرات کے بعد
مزید پڑھیں :گندم خریداری،کسان اتحاد احتجاج،تحفظات پیش کرنے پر اتفاق
کسان اتحاد عہدیداران نے احتجاج موخر کر دیا ،گندم خریداری کے حوالے سے پالیسی میں بہتری لانےکیلئے حکام بالا کو کسانوں کے تحفظات پیش کرنے پر اتفاق ہو گیا،مذاکرات میں نائب صدر پنجاب کسان اتحاد،ضلعی صدر قصور اور متعلقہ ضلعی افسران کی شرکت،ڈی سی نے کہا کہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی فلاح وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات ہیں،ڈی سی قصور نے کسان راہنماؤں سے اووربلنگ اور درپیش دیگر مسائل و امور پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا،کسان بھائیوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا ٹرین مارچ روہڑی پہنچ گیا















