اہم خبریں

پی ٹی آئی کا ٹرین مارچ روہڑی پہنچ گیا

روہڑی( اے بی این نیوز      ) ٹرین مارچ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین اور حلیم عادل شیخ کی قیادت میں روہڑی پہنچ گیا،پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین کا بازاروں کا دورہ،دورہ کے دوران پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین کی میڈیا سے گفتگو،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پورے سندھ میں آج سے رہائی بانی پی ٹی آئی جدوجہد شروع ہو چکی ہے،کراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ کا

مزید پڑھیں :کچھ قوتیں عوام کے ووٹ کے حق کو پامال کرتی ہیں،مولانا فضل الرحمان

آغاز کیا گیا ہے سندھ کے عوام نے مختلف سٹیشنز پر استقبال کیا ،سندھ کی عوام پی ٹی آئی کا جھنڈا لے کر نکلی ہے،بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک احتجاج کریں گے،ریلیاں نکالیں گے،شعیب شاہین نے کہا کہ
آج سندھ کی عوام انصاف کے لیے نکلی ہے،آج آئین پامال ہو رہا ہے،قانون پامال ہو رہا ہے،عوام نے اپنا 8 فروری کو انقلابی فیصلہ کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں :پیپلز پارٹی کایو ٹرن، بلاول کا بڑا قدم اٹھانے کا امکان

متعلقہ خبریں