اہم خبریں

مفتی عبدالقوی نے نیادھماکہ کر دیا، الکوحل بارےعجیب منطق

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں 3 درجن نکاح کرچکے ہیں۔یہ انکشاف انہوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی کو انٹرویو دکے دوران کیا جہاں انہوں نے اپنی شادیوں سمیت دیگر متنازع موضوعات پر گفتگو کی۔شادیوں سے متعلق سوال پر مفتی عبدالقوی نے پہلے کہا کہ انہوں نے صرف ایک شادی کی ہے جس سے ان کی اولاد ہوئی اور اب نانا اور دادا بھی بن چکے ہیں۔بعدازاں جب اینکر نے ایک بار پھر سوال کیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ تین سے چار درجن نکاح کرچکے ہیں، ان کی عمر 69 برس کے قریب ہے لیکن پھر بھی کئی خواتین ان پر ’قربان ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ و وہ ہر خاتون کو اپنی اصل عمر بتاتے ہیں لیکن خواتین ان پر قربان ہو جاتی ہیں، عرب دنیا

مزید پڑھیں :بالاکوٹ، لینڈ سلائیڈنگ ،ہزاروں سیاح پھنس گئے،سیکڑوں گا ڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

میں ایسے علما بھی موجود ہیں جو ان سے بھی زیادہ نکاح کرچکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے دی گئی تسبیح ہاتھ میں لئے انٹرویو دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا کہ شراب اور الکوحل الگ الگ ہیں، شراب حرام ہے لیکن الکوحل اس وقت تک حرام نہیں جب تک خمارِ عقل کا ذریعہ نہ بنیں۔اینکر نے مفتی عبدالقوی کی ایک وائرل ویڈیو کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کے ہاتھ میں کیا شراب تھی؟ جس پر مفتی عبدالقوی نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلف اٹھا کر کہہ سکتے ہیں وہ اس وقت ’چائے‘ پی رہے تھے۔

مزید پڑھیں :پیپلز پارٹی کایو ٹرن، بلاول کا بڑا قدم اٹھانے کا امکان

متعلقہ خبریں