اسلام آباد(نیوزڈسیک) ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن بل کی تیاری شروع، بل میں خواتین، بچوں،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائےگا، وزیراعظم نے نئے دور کے آغاز کیلئے وزارت آئی ٹی کو ٹارگٹ دیدیا۔ انٹرنیشنل سوشل میڈیا کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کیلئے بھی ضروری قانون سازی کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں: اسلام آباد میں ژالہ باری، سوات میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ،6 افراد زخمی
بل سے خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے، ڈارک اور ڈیپ ویب کے ذریعے ہونے والے جرائم کے خاتمے، گستاخانہ مذہبی مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے حوالے سے بھی بڑی مدد ملے گی۔ ذرائع کا کہا کہ قانون سازی کا مقصد ایسا سازگار ماحول اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنانا ہے جس میں سوشل میڈیا کمپنیز بھرپور انداز میں کام کر سکیں۔
بل سے سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں پیش آنبوالے مسائل کا حل نکالنے میں مدد ہوگی۔ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن بل دہشتگردی اور انتہاپسندانہ پالیسیوں کیخلاف موثر ہتھیار ثابت ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے بچوں اور اقلیتوں سے متعلق مواد ہٹانے اور سائیبر سپیس سے متعلق حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں پیشرفت ہوگی، وزارت آئی ٹی نے تجاویز اور پالیسی کی تیاری شروع کر دی ، جس کیلئے ماہرین کی مدد بھی لی جائے گی۔