اہم خبریں

پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی کوبھارتی شہری نے دل عطیہ کرکے نئی زندگی بخش دی

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی اسپتالوں میں اکثر پاکستان سمیت پڑوسی ممالک کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ کراچی کی ایک 19 سالہ لڑکی کا دل کی پیوند کاری چنئی کے ایک اسپتال میں کی گئی ۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظام کے لیے عالمی آپریٹرز کی نظریں
مقامی رپورٹس کے مطابق عائشہ راشن کے دل کے پمپ کے والو لیک ہونے کے بعد ان کا مکمل ہارٹ ٹرانسپلانٹ ہوا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 3.5 ملین روپے سے زیادہ ہسپتال اور چنئی میں واقع ایشوریام ٹرسٹ نے برداشت کیا۔ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ ہماری بیٹی کی طرح ہے۔ ہر زندگی کی اہمیت ہوتی ہے،۔

دریں اثنا رپورٹس کے مطابق، اسے دہلی سے ایک 69 سالہ، دماغی طور پر مردہ مریض کا دل ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے۔بھارتی حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے محترمہ راشن اور ان کی والدہ صنوبر نے پاکستان میں مطلوبہ سہولیات کی کمی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں