کراچی(نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں زیر سماعت مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پانچ روز میں 46 مقدمات نمٹائے۔
مزید پڑھیں: سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد سب سے بڑا کام ہے، عظمیٰ بخاری
نمٹائے گئے زیادہ تر مقدمات سپریم کورٹ میں 15 سال سے زیر التوا تھے۔ 22 سے 26 اپریل تک سپریم کورٹ رجسٹری میں 49 مقدمات کی سماعت ہونی تھی۔
یہ مقدمات دیوانی، فوجداری، ملازمین کی بھرتی اور زمین سے متعلق تھے۔چیف جسٹس نے عمارتوں کے باہر، شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات ختم کرنے کا بھی حکم دیا۔