کراچی(نیوز ڈیسک )محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے 10 فیصد ضرورت مند بچوں کو مفت تعلیم نہ دینے پر 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے صوبے کے پرائیویٹ اسکولوں کو 10 فیصد فری شپ دینے کے معاملے پر ایک ہزار سے زائد نجی اسکولوں کا معائنہ کیا۔
اس خلاف ورزی پر 54 نجی سکولوں کی رجسٹریشن روک دی گئی۔ محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکول قانون کے مطابق انرولمنٹ پر 10 فیصد فری شپ نہیں دے رہے۔تاہم قانون کے مطابق ہر پرائیویٹ اسکول کو کل داخلے کے 10 فیصد ضرورت مند طلبہ کو مفت تعلیم دینا ہوگی۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق فری شپ قانون کے نفاذ سے اسکولوں کو رجسٹریشن جاری نہیں کی جائے گی۔