اہم خبریں

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف انڈیا کا واٹس ایپ پرعدالتی کارروائی دینے کا اعلان

اسلام آباد( زبیرقصوری) چیف جسٹس بھارتی سپریم کورٹ ڈی وائی چندرچوڑ نے آئی ٹی خدمات کے ساتھ واٹس ایپ میسجنگ سروسز کو مربوط کرنے کی نئی پہل کا اعلان کردیا۔ نئے اقدام کے مطابق، تمام ایڈووکیٹس آن ریکارڈ اور فریقین کو ذاتی طور پر دائر مقدمات سے متعلق اہم اپ ڈیٹس براہ راست ان کے واٹس ایپ نمبر پر موصول ہوں گے۔

CJI نے رائے دی کہ اس میں ایک لانے کی صلاحیت ہے،اب بھارتی سپریم کورٹ کے مقدمات کی فہرست واٹس ایپ پر دستیاب ہوگی، بھارتی سپریم کورٹ کہ شعبہ آئی ٹی کے مطابق اب سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے درج مقدمات سمیت کئی دیگر اہم معلومات اب دستیاب ہوں گی۔

سپریم کورٹ کے مطابق نے گزشتہ ایک سال میں امید افزاء اصلاحات کا ایک مستقل سلسلہ دیکھا ۔ سپریم کورٹ کی اپنی آئی ٹی سروسز سے واٹس ایپ دینے کا اعلان کر رہی ہے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے سوشل میڈیا واٹس ایپ سروسز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس چھوٹے قدم کا بڑا اثر پڑے گا۔
امریکی طلباء کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج، 100 سے زائد گرفتار
انہوں نے کہا کہ اپنے 75 ویں سال میں سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے ایک اور اقدام شروع کیا ۔ اس سے ملک کے دور دراز علاقوں کے لوگ شہری مسائل سے متعلق مقدمات کے بارے میں آسانی سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں.

اس کے علاوہ وکلاء اس سروس کے آغاز سے بار کے تمام ممبران کو کیسز فائل کرنے، کاز لسٹ اور دیگر معلومات کے حوالے سے خودکار پیغامات وصول کر سکیں گے اور رجسٹری افسران رجسٹری کے شائع ہوتے ہی اسے وصول کر سکیں گے . کیسز کے کامیاب اندراج پر واٹس ایپ کے ذریعے خودکار پیغامات موصول ہوں گے۔،

رجسٹری کے دائر کردہ مقدمات میں اعتراضات کے بارے میں بھی معلومات دستیاب ہوں گی۔ بھارتی سپریم کورٹ شعبہ آئی ٹی کے مطابق واٹس ایپ کے ذریعے ضروری معلومات دستیاب کرانے کی سپریم کورٹ کہ چیف جسٹس کوشش ایک اور انقلابی قدم ہے.

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے صدر آدیش اگروالا نے اس اقدام کو ٹیکنالوجی کے خلاء کو ختم کرنے میں ایک بڑا قدم قرار دیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس سے نہ صرف اے او آرز اور بار ممبران بلکہ ہر کسی کو کاز لسٹ، کیسز اور دیگر معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں