اہم خبریں

امریکی طلباء کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج، 100 سے زائد گرفتار

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی یونیورسٹیز کے طلباء کا فلسطین کےحق میں مظاہرےپھوٹ پڑے ۔ پولیس اور طلباء میں جھڑپوں کے دوران مزید 100سے زائد طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسرائیل مخالف احتجاج پر اب تک 400 طلبہ گرفتار۔سٹی، ٹیکساس اور آسٹن یونیورسٹی کے طلباء بھی فلسطینیوں کے حق میں باہر نکل آئے۔

نیویارک میں طلباء نے امریکی پرچم کیساتھ فلسطینی پرچم بھی لہرایا۔ہارورڈ یونیورسٹی اور ایمرسن کالج میں فلسطین کے حق میں احتجاجی کیمپ کا انعقاد، امریکن پولیس نے پرسٹن یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی طالبعلم حسن سید کو گرفتار کرلیا،طلباء کو یونیورسٹی سے نکال کر ہاسٹل بھی خالی کرالیا ۔
مختلف شہروں میں گرچ چمک کیساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری
نارتھ ویسڑن یونیورسٹی میں بھی اسرائیل مخالف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکہ میں طلباء کے احتجاج پر شدید پریشان، نتین یا ہو کا کہنا تھا کہ امریکن یونیورسٹیوں میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ہولنا ک ہے یہودی مخالف مظاہروں کو روکنا ہوگا،

اسرائیلی دبائو پر متعدد یونیورسٹیز کے ٹیچرز سے پوچھ گیچھ شروع جبکہ طلباء کے ساتھ یونیورسٹیز اساتذہ کی گرفتاریاں بھی شروع ، اٹلانٹا کی ایمور ی یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کی چیئرپرسن کو بھی گرفتار کرلیا

متعلقہ خبریں