اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لائیں گے ، شیر افضل مروت

اسلام آباد( اے بی این نیوز       )پی ٹی آئی کے راہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لائیں گے ،21اپریل کو ضمنی انتخابات میں ڈرامہ رچایا گیا،قصور میں پی ٹی آئی کابہت بڑا جلسہ ہوا،ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی گئی ،بانی پی ٹی آئی نے ڈیڑھ ماہ پہلے پبلک اکائونٹس کمیٹی کا میرا نام دیا،حامد رضا کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے نامزد نہیں کیا گیا ،میری خواجہ آصف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،میرے خیال میں فواد چودھری کو پارٹی میں آنا چاہیے،بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لائیں گے وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں کہا کہ بانی پی ٹی آئی غیر قانونی طور پر جیل میں قید ہے،ضمنی انتخابات میں بھی 8فروری سے بڑی دھاندلی کی گئی،بانی پی ٹی آئی نے ڈیڑھ ماہ پہلے پبلک اکائونٹس کمیٹی کا میرا نام دیا،حامد رضا کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے نامزد نہیں کیا
مزید پڑھیں :

گیا ،بانی پی ٹی آئی نے ڈیڑھ ماہ پہلے میرے نام کی تصدیق کی تھی،پی اے سی کے معاملے پر میں نے خواجہ آصف اور سپیکر قوی اسمبلی سے ملاقات کی،خواجہ آصف سے چیمبر میں میری ملاقا ت نہیں ہوئی ،،
حکومت کو میر ی نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں ،میرے خیال میں فواد چودھری کو پارٹی میں آنا چاہیے،احتجاج کی منصوبہ بندی ہم جلد پبلک کریں گے،ہمیں ملک دشمن اور دہشتگرد کہا گیا،منحرف اراکین کی پارٹی میں واپسی کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کر ے گی ،نومئی سے نومئی تک جو کچھ پی ٹی آئی نے جھیلا اس پر ہم احتجاج کریں گے ،فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے ،کسی دنیا میں اتنا

مزید پڑھیں :

سوشل میڈیا آزاد نہیں جتنا پاکستان میں ہے،بانی پی ٹی آئی کی بات پر کوئی یقین نہیں کرتا،حکومت کو شیرافضل مروت کے نام پرکوئی اعتراض نہیں،اپوزیشن کا حق ہے وہ کسی کانام دے سکتی ہے،ہمارے لیے ہر وہ ممبر قبول ہے جس کو سپیکر منتخب کرے،سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے ،،جماعت اسلامی کو پورے ملک میں ناکامی کاسامنا کرنا پڑا،احتجاج سے دھاندلی کارزلٹ واپس نہیں آتا،پاکستان کا سوشل میڈیا پوری دنیا میں آزاد میڈیا ہے،کسی دنیا میں اتنا سوشل میڈیا آزاد نہیں جتنا پاکستان میں ہے،عدم اعتماد ایک آئینی اور قانونی پراسس ہوتاہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی تھی،بانی پی ٹی آئی کی بات پر کوئی یقین نہیں کرتا،عدم اعتماد کے معاملے پر جنرل باجوہ کا کردار نیوٹرل تھا۔سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میں آئی پی پی کا حصہ نہیں ہوں ،میں نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بہت عرصہ گزارا،پی ٹی آئی کو کسی نے بھی خوشی سے نہیں چھوڑی،میں نے آئی پی پی کو باقاعدہ جوائن نہیں کی تھی ،پی ٹی آئی چھوڑنے مجھے دکھ ہے۔میں آئی پی پی کا حصہ نہیں ہوں ،میں نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بہت عرصہ گزارا،پی ٹی آئی کو کسی نے بھی خوشی سے نہیں چھوڑی ،پی ٹی آئی چھوڑنے پر مجھے دکھ ہے،میں نے آئی پی پی کو باقاعدہ جوائن نہیں کی تھی ،پی ٹی آئی سے پہلے پیپلزپارٹی کو بھی توڑا گیا تھا،سیاسی پارٹیا ں اور سیاستدان کبھی بھی ختم نہیں ہوتے،میری خواہش ہے بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہو۔

متعلقہ خبریں