لاہور(اے بی این نیوز )لاہور سے بہاولنگر تک نئی موٹروے کا خاکہ جاری کر دیا گیا۔منصوبے کے مطابق انٹرچینج نمبر 9 پاکپتن روڈ پر جبکہ انٹرچینج نمبر 15 نورپور میں تعمیر کیا جائے گا۔اوکاڑہ میں دیپال پور چوک انٹرچینج سے 14 کلومیٹر کے فاصلے پر 40 ڈی تعمیر کی جائے گی۔ نئی موٹروے میں لاہور سے ساہیوال تک 6 لین اور ساہیوال سے بہاولنگر تک 4 لین ہوں گی۔اس کے علاوہ بورے والا، عارف والا اور
مزید پڑھیں :موجودہ حکمران چند ماہ میں اپوزیشن میں بھی بیٹھ سکتے ہیں، عمر ایوب
چیچہ وطنی کو بھی اس موٹروے کے ذریعے منسلک کیا جائے گا۔ بورے والا کا انٹرچینج غازی آباد سے چیچہ وطنی روڈ سے منسلک ہوگا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کچھ عرصہ قبل ستلج انڈس اکنامک نیٹ ورک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کیا تھا جو صوبے کی ترقی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان کی قیادت میں مختلف شہروں کو جامع موٹروے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے منصوبوں کی نقاب کشائی کی گئی جس سے خطے کی معاشی ترقی اور خوشحالی کا وعدہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں :پنجاب حکومت کا ہمت اور نگہبان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ