اہم خبریں

پنجاب حکومت کا ہمت اور نگہبان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(اے بی این نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کو معاونت فراہم کرنے کے لیے دو نئے کارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کارڈز میں خصوصی افراد کے لیے ‘ہمت کارڈ’ اور پنجاب میں بیت المال پروگرام کے تحت ‘نگہبان کارڈ’ شامل ہیں۔اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود و بیت المال سہیل شوکت بٹ، رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب کو محکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کی سرگرمیوں اور اقدامات کے بارے
مزید پڑھیں :ضمنی انتخابات پر عوام نے عدم اعتماد کا اظہار کردیا،جےیوآئی

میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایک اہم پیش رفت میں اجلاس نے محکمہ کی ڈیجیٹلائزیشن کی ابتدائی منظوری دے دی۔مریم نواز نے معذور افراد سے متعلق درست اعداد و شمار مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ‘ہمت کارڈز’ اور ‘نگہبان کارڈز’ خاص طور پر ان افراد کے لیے شروع کیے جائیں گے جو اپنی معذوری کے باوجود کام کرنے کے اہل ہیں۔مزید برآں، معذور کمیونٹی کے لئے وہیل چیئرز اور دیگر ضروری معاون آلات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ضرورت مند افراد کی سہولت کے لئے ایک قرض اسکیم پر کام جاری ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ خصوصی افراد کو مالی خودمختاری کے لئے ایک سے دو لاکھ روپے کا قرض دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :بی آئی ایس ای لاہور نے 24 اپریل کو انٹر پارٹ 2 کا پیپر ملتوی کر دیا

اجلاس میں لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں سکلز ڈویلپمنٹ سینٹرز کے فعال ہونے اور دیگر اضلاع میں ان کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں معذور افراد کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے آڈٹ اور ہر ڈویژن میں منشیات کی بحالی کے پروگراموں کے نفاذ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید برآں صنفی بنیادوں پر تشدد سے نمٹنے کے لئے ہر ڈویژن میں خواتین کے خلاف تشدد کے مراکز (وی اے ڈبلیو سی) قائم کرنے کی تجویز کی منظوری دی گئی۔ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ٹاسک فورس کی تشکیل کی سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں :لاہور کا مال روڈ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے لیے نو گو ایریا

متعلقہ خبریں