Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لاہور کا مال روڈ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے لیے نو گو ایریا

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں مال روڈ کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے لیے نو گو ایریا قرار دے دیا گیا ہے۔بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے داخلے کو روکنے کے لیے مختلف مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: والدہ کیساتھ جھگڑا،پاکستانی نوجوان متحدہ عرب امارات میں لاپتہ ہوگیا
بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو کنٹونمنٹ، ظفر علی روڈ، کینال روڈ، گورنر ہاؤس اور استنبول چوک پر روکا جا رہا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ ہیلمٹ کے نفاذ کی مہم کے انتہائی مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔

سر کی چوٹ کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ہیلمٹ نافذ کرنے کی مہم سے ہسپتالوں میں لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی، 90 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا مثبت ہے تاہم مزید سختی کی ضرورت ہے۔

عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال کے دوران 78 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہے۔ شہریوں کو ہیلمٹ پہننے سے ہی فائدہ ہوتا ہے۔