عجمان ( نیوزڈیسک) 12 اپریل سے اپنی والدہ کیساتھ جھگڑکرگھر سےلاپتہ 17 سالہ پاکستانی لڑکے ابراہیم محمد کی تلاش جاری ۔ اہل خانہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ انہیں کسی بھی قسم کی معلومات ہوں تو اس نمبر پر، 0502924491 یا عجمان پولیس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: یورپین فلم فیسٹیول پاکستان کے کن چار شہروں میں منعقد کیا جائیگا؟؟
لاپتہ نوجوان والد محمد معشوق نے التجا کی، ’’ابراہیم، اگر تم یہ پڑھ رہے ہو تو گھر آجاؤ۔‘‘ ابراہیم کی والدہ نے بھی اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ہم بہت پریشان ہیں۔ اس کے بغیر ہر لمحہ پریشان کن گزر رہا ہے۔گمشدگی کے دوران، ابراہیم کو آخری بار کالی قمیض پہنے اور حالیہ عید کی تقریبات کے دورانعیدی کے طور پر ملنے والی رقم لے کرگھر سے نکل گیا ہے۔
ابراہیم کی والدہ نے مزید کہا کہ “ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کیسے انتظام کر رہا ہے، اور ہم اس کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا گو ہیں۔”اہل خانہ نے تمام ممکنہ علاقوں میں وسیع پیمانے پرمذکورہ لڑکے کی تلاشی لی جبکہ مختلف تھانوں میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروادی ہے۔ ابراہیم کی والدہ نے بتایا کہ وہ کسی بھی رہنمائی کیلئے اس کے دوستوں اور رشتہ داروں تک پہنچ چکے ہیں۔
وہ دو بیٹوں میں سب سے بڑا ہے۔یہ واقعہ 14 اپریل کو اس وقت پیش آیا جب شارجہ میں ایک اور پاکستان سے تعلق رکھنے والےخاندان کے ایک اور 17 سالہ نوجوان کے لاپتہ ہونے کے بعد پیش آیا، جو بالآخر پانچ دن کے بعد اپنے خاندان سے مل گیا۔
متحدہ عرب امارات نے حالیہ مہینوں میں لاپتہ نوعمروں کے متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں، ایک فرانسیسی نوجوان جو شارجہ میں لاپتہ ہو گیا تھا، اپنے گھر سے زیادہ دور صحرا میں پایا گیا۔ اسی طرح، آٹزم کا شکار شارجہ کا ایک نوجوان ایک شاپنگ مال سے غائب ہو گیا اور بعد میں ایک ہندوستانی مسافر کی توجہ کی بدولت دبئی ایئرپورٹ پر 18 کلومیٹر دور واقع ریگستان سے برآمد کیا گیا۔