اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے شیئر ہولڈرز کا غیر معمولی سالانہ اجلاس کا انعقاد پی آئی اے ٹریننگ سینٹر کراچی میں ہوا۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق اجلاس میں وفاقی سیکریٹری نجکاری کمیشن، سیکریٹری ایوی ایشن، مالیاتی مشیر کے قانونی ماہرین، سی ای او پی آئی اے اور تمام ڈائریکٹرز، شئر ہولڈرز کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے موجود تھے۔
اجلاس میں شیئر ہولڈرز نے کثرت رائے سے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی میں منتقلی کے حق میں ووٹ دیا۔
اس موقع پر چیئرمین اور سی ای او پی آئی اے نے شیئر ہولڈرز سے خطاب میں کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے شیئر ہولڈرز کی آراء پر عمل کرتے ہوئے ادارے کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور گزشتہ سال کی پرفارمنس کے باعث ایئر لائن نے 13 سال بعد آپریٹنگ منافع کمایا ہے۔
مزیدپڑھیں:سنی اتحاد کونسل کے دو اہم ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی
چیئرمین پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے حصص کے کاروبار میں اضافہ ہوا اور اس کی مالیت میں 700 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایاسا آڈٹ کلیئر ہونے کے بعد پی آئی اے جون 2024ء سے یورپ اور برطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بہت سنجیدگی سے پی آئی اے کی بہتری کے لیے مشکل اقدامات لے رہی ہے اور اس اجلاس میں اعلیٰ حکومتی افسران کی موجودگی اس امر کی ضمانت ہے۔