پشاور(نیوز ڈیسک )خیبرپختونخوا (کے پی) میں مسلسل بارشوں کے باعث مختلف اضلاع میں 30 اپریل تک میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے 30 اپریل کو پشاور سمیت 15 اضلاع میں موسم کی خرابی کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔اس سلسلے میں محکمہ صحت کے ضلعی افسران اور ہسپتال کی انتظامیہ کے لیے ڈیوٹی اسٹیشن سے نکلنے سے پہلے اجازت لینا لازمی ہے۔تاہم اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں ہسپتال انتظامیہ اور ضلعی محکمہ صحت کو ہر صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔15 اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور انتظامی عملہ 24/7 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔