کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے قومی کرکٹرز کے پیغامات سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت دے دی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی کا پول کھل گیا،نمازیوں کی جوتیاں چوری
تفصیلات کے مطابق مومنہ اقبال نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں قومی کرکٹرز کے پیغامات کے حوالے سے تفصیلی نوٹ جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ چند سوشل میڈیا پیجز نے ان کا حالیہ انٹرویو لے کر توجہ حاصل کی اور نام کمایا۔
اس لیے اس نے اپنے وائرل ویڈیو کلپ پر وضاحت دینے کا سوچا۔ تنازعہ پہلے ہی ہوا میں تھا لیکن انہوں نے کسی کرکٹر کا نام نہیں لیا۔
مومنہ نے کہا کہ انہوں نے کسی کرکٹر کے بارے میں کوئی غلط بیان نہیں دیا اور نہ ہی یہ کہا کہ کسی کرکٹر نے انہیں ٹیکسٹ کر کے چھیڑا ہے۔
معروف اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی کرکٹر انہیں تنگ کرے گا تو وہ خود ہی اسے سنبھال سکتی ہیں۔ اس لیے اسے معاف کر دیں اور منفی باتیں پھیلانا بند کر دیں۔