نیروبی(نیوز ڈیسک) کینیا میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں آرمی چیف سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
مزید پڑھیں :انٹرمیڈیٹ فائنل کے پرچے آج شروع، 800 سے زائد امتحانی مراکز بنائے گئے
حادثے میں آرمی چیف کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اعلان کیا کہ جمعرات کو ایک فوجی ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا جس میں آرمی چیف جنرل فرانسس اوگولا سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
اس المناک حادثے کے بعد کینیا کے صدر نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔صدر نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں دو فوجی بچ گئے اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔