لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن کے ووقت کافی رش رہتا ہے ، اس سلسلے میں خواجہ آصف سے بات ہوئی ہے جلد اس پر کام کریں گے،
مزید پڑھیں :سندھ ایجوکیشن نے اساتذہ کی بھرتی پر پابندی ختم کردی
لیسکو میں 83 کروڑ یونٹس لیپس ہوئے اور اوور بل ہوئے ہیں ۔ غریب عوام کو بھی بجلی کمپنی نے اووبل کیاہوا تھا ، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اووربلنگ کا خاتمہ کرینگے، اور اس کو روکیں گے ۔
جلد سائیبر کرائم کے حوالے سے جلد کام کرینگے ۔ ہم الیکٹرانکس گیٹس پر بھی کام کررہے ہیں۔
بلوچستان میں دہشتگردی کاافسوسناک واقعہ پر جلد پیشرفت متوقع ہے ۔ پاکستان ہونیوالے قتل وغارت میں بھارت کا ہاتھ ہے ۔ تمام شواہد بھارت کی طرف جارہے ہیں۔عامر تانبا کے قتل کے شواہد
بھی اسی طرح کے ہیں ، بھارت پاکستان میں براہ راست قتل کے واقعات میں ملوث ہے