دبئی (نیو زڈیسک) متحدہ امارات کے دبئی میں پاکستان کا قونصلیٹ جنرل خلیجی ملک میں مقیم تمام پاکستانیوں کو ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام ضروری خدمات پیش کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:تمام درخواستیں مسترد ،برطانوی عدالت کا عادل راجہ کو10 ہزار پائونڈ ادا کرنے کا حکم
متحدہ عرب امارات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ اور نادرا سروسز سے لے کر دستاویزات کی تصدیق، پولیس، کلیئرنس سرٹیفکیٹ، فلاحی خدمات، قانونی معاونت اور بہت سی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کا وقت بچانے کے لیے سفارتخانے نے آن لائن اپائنٹمنٹ سسٹم شروع کر دیا ہے۔
شہری طویل گھنٹوں تک قطاروں میں کھڑے رہنے کے بجائے سفارت خانے جانے سے پہلے خدمات حاصل کرنے کے لیے اپنی اپوائنٹمنٹ بک کر سکتے ہیں۔دبئی میں پاکستانی سفارتخانے میں کام کرنے والا پاسپورٹ سیکشن پاسپورٹ کی تجدید، گم ہونے یا چوری ہونے کی صورت میں پاسپورٹ جاری کرنے، سمندر پار پاکستانیوں کے نومولود بچے کو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کی خدمات فراہم کرتا ہے۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران، مختلف خدمات اور سیکشنز کے لیے کام کے اوقات عام طور پر کم کیے جاتے ہیں۔ چونکہ سفارت خانہ عید الفطر کے بعد آج 15 اپریل سے مکمل طور پر دوبارہ کھل گیا، ہم پاسپورٹ سیکشن کے کام کے اوقات کی تفصیلات شیئر کر رہے ہیں۔
دبئی میں پاکستان پاسپورٹ آفس کا ٹائمنگ دبئی میں پاکستان قونصلیٹ جنرل میں پاسپورٹ سیکشن پیر سے جمعرات تک صبح 7:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک کام کرتا ہے۔جمعہ کو پاسپورٹ آفس کے اوقات کار صبح 7:00 بجے سے صبح 11:00 بجے تک ہیں۔
پاکستانی شہری، جو خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں، کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لیے ان اوقات کار کے دوران سفارت خانے کا دورہ کریں۔