اہم خبریں

عید الفطرکی چھٹیاں ختم،تعلیمی ادارے آج کھل گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )عیدالفطر کی ایک ہفتہ کی تعطیلات کے بعد پیر کو چترال کے علاوہ ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے۔
مزید پڑھیں :قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نےحلف اٹھالیا
تمام سرکاری اور نجی اسکولوں نے عید الفطر کے موقع پر 13 اپریل 2024 تک عام تعطیلات کا اعلان کیا تھا اور اسکول 15 اپریل 2024 (پیر) کو دوبارہ کھلے تھے۔پنجاب میں لاہور سمیت تمام شہروں میں سرکاری اور پرائیویٹ سکول نئے سکولوں کے اوقات کے ساتھ شروع ہو گئے۔

سکول سوموار سے جمعرات صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک شروع ہوں گے جبکہ جمعہ کو کلاسز صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر بارہ بجے تک ہوں گی۔

چترال میں سکول بند رہیں گے۔بالائی چترال میں موسم کی خرابی کے باعث سکول 17 اپریل تک بند رہیں گے۔شدید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث ضلعی انتظامیہ نے اساتذہ اور طلبہ کی حفاظت کے لیے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں