اہم خبریں

شہریوں کا قتل، سندھ پولیس کا ملزمان کی اطلاع دینے والے کو 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلا ن

کراچی(نیوزڈیسک) ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ زون سید اسد رضا نے دو شہریوں کو قتل اور ایک کروڑ کے قریب لوٹنے والے ملزمان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سید اسد رضا نے کہا کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ 8 اپریل کو میٹرو ویل کے علاقے میں ڈاکوؤں نے دو افراد کو قتل اور ایک کروڑ روپے لوٹ لیے تھے۔واقعے کے تناظر میں ڈی آئی جی ساؤتھ زون نے ملزمان سے متعلق معلومات دینے والے کو 25 لاکھ انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:برطانیہ ، غیر قانونی طور پر کام کرنبوالے 12 بھارتی شہری لندن سے گرفتار

اس سے قبل سائٹ میٹروول کے علاقے میں 1 کروڑ 35 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث مبینہ ملزمان کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔تصاویر میں موٹر سائیکل پر دو ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے، سی سی ٹی وی میں ملزمان کے ساتھ بلیو شاپر میں چوری کی رقم بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں