اہم خبریں

گندم کی خریداری کب شروع ہوگی ،تازہ ترین اپ ڈیٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) محکمہ خوراک (کل) ہفتہ سے گندم کی خریداری کا عمل شروع کرے گا جبکہ کاشتکار باردانہ ایپ کے ذریعے باردانہ کے لیے درخواست دے سکیں گے۔محکمہ خوراک کے ترجمان کے مطابق باردانہ کے لیے باردانہ ایپ
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب بائیک سکیم 2024 کاآغاز ہوگیا، رجسٹر کرنے کا طریقہ کار جانیں

پر 13 سے 17 اپریل تک درخواست دی جاسکتی ہے اور اسے 19 اپریل 2024 سے جاری کیا جائے گا اور گندم کی خریداری 22 اپریل بروز پیر سے شروع ہوگی۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی تصدیق کے بعد

کسانوں کو تصدیقی پیغام بھیجا جائے گا۔باردانہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیا جائے گا، پنجاب بھر میں 393 گندم خریداری مراکز قائم کر دیے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ضلعی سطح پر گندم کی خریداری کے تمام انتظامات مکمل ہیں،

کاشتکاروں سے 3900 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی اور 30 ​​روپے فی 100 کلو کے ڈیلیوری چارجز بھی ہر کسان کو ادا کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے کسان کے تحفظ کے لیے باردانہ کے حصول کی اہلیت چھ

ایکڑ تک رکھی گئی ہے، فلور ملز، پرائیویٹ سیکٹر اور سیڈ کمپنیوں کو بھی مقررہ نرخوں پر خریداری کی اجازت دی گئی ہے۔گندم خریداری مہم کے دوران شکایات کے ازالے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں