اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل فون تیار ہونے کے باوجود رواں مالی سال 2023-24 کے دوران موبائل فون کی درآمد میں 100 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوگیا۔ پاکستان میں آئی پیڈ اور اسمارٹ فون استعمال کرنیوالے صارفین بیرون ملک سے درآمد ، موبائل فونز خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہزاروں مداح عید ملنےشاہ رخ خان کے گھر پہنچ گئے
رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری 2023-24) کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر ایک ارب 14 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کے موبائل فون اور اسیسریز درآمد کیے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 44 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔
رواں سال موبائل فون کی درآمد میں 100 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستانی کرنسی میں درآمد شدہ موبائل فون کی رقم تقریباً 326 ارب روپے بنتی ہے، رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 14 کروڑ 84 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے ہیں۔