اسلام آباد(نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے پہلے روز اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا
مزید پڑھیں:آج بروز پیر 8اپریل 2024 موسم کی تازہ ترین صورتحال
سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ بدھ کو اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے پہلے روز اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج
چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ بدھ کو اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات
کے ڈائریکٹر کے مطابق جمعرات کو موسم خشک اور قدرے گرم رہے گا۔ بارشوں کا نیا سلسلہ جمعہ کی شام سے ملک میں داخل ہو گا، جمعہ سے پیر تک بیشتر علاقوں میں بادل صاف ہو جائیں گے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 9 سے 10
اپریل تک کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے اور پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 9 سے 10 اپریل تک درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے جب کہ سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع
میں دن کے وقت موسم گرم رہے گا اور پارہ 38 سے 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔