اسلام آباد(کامرس ڈیسک )پاکستان میں سام سنگ موبائل فون ز کی قیمتوں میں حالیہ برسوں کے دوران زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لیکن اب ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر میں اضافے کے باعث فون کی قیمتوں میں 15 فیصد تک کمی کے بعد مہنگائی سے متاثرہ افراد کے لیے راحت کا سانس لیا جا رہا ہے۔
معاشی بحالی کے مثبت اشارے کے ساتھ اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ یہ ان لوگوں کے لئے بہترین وقت ہے جو اپنے فون کو اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں۔ 20 ہزار روپے میں دستیاب اسمارٹ فون اب 17 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔
مزیدپڑھیں:روزوں سے آنتوں، معدے اور غذائی نالی کی صحت بہتر ہوتی ہے، تحقیق
سام سنگ کا پاکستان کی مارکیٹ میں اینڈروئیڈ کا بڑا حصہ ہے کیونکہ کمپنی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے سب سے بڑے مینوفیکچررز میں سے ایک ہے، جو چینی کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرتی ہے۔