اہم خبریں

ٹوئٹر سے بوٹ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا آغاز

نیویارک(نیوزڈیسک)مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے پلیٹ فارم سے بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا آغاز کردیا۔

ٹوئٹر کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ بوٹ اکاؤنٹس کی وجہ سے پلیٹ فارم پر بہت سارے جعلی اکاؤنٹس ہیں جو کہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں، اس لیے انہیں ڈیلیٹ کرنے کا آغاز کردیا گیا۔

کمپنی کے مطابق ان تمام بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا جو کہ انسان نہیں چلا رہے۔

ساتھ ہی کمپنی نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ کمپنی بوٹ اکاؤنٹس چلانے والے بڑے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی اور پھر انہیں کٹھڑے میں بھی لایا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:علی ناصر کو آئی جی اسلام آباد کس نے مقرر کیا؟

ٹوئٹر کی جانب سے بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد درجنوں صارفین کے فالوورز کی تعداد بھی کم ہونے لگی ہے۔

بوٹ چیٹس یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹ ایسے ہوتے ہیں جنہیں چلانے کے لیے انسان کی ضرورت نہیں پڑتے، ایسے اکاؤنٹ سافٹ ویئر یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کی مدد سے بنائے جاتے ہیں اور پھر وہ ازخود انسانوں کے اکاؤنٹس کی طرح کام کرنے لگتے ہیں۔

بوٹ یا آٹومیٹڈ چیٹس کا استعمال بڑی بڑی کمپنیاں بھی کرتی ہیں اور بہت ساری ایپلی کیشنز بھی آٹومیٹڈ چیٹس کی سہولت فراہم کرتی ہیں، جیسا کہ واٹس ایپ یا فیس بک میسینجر یا ای میل پر آٹو ریپلائی کا آپشن رکھا جائے۔

ٹھیک ایسی ہی ٹیکنالوجی کی طرح بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس بھی کام کرتے ہیں، جنہیں بناتے وقت اپنی ترجیحات طے کی جاتی ہیں اور پھر مذکورہ اکاؤنٹس ان ترجیحات پر ہی کام کرتے رہتے ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ٹوئٹر پر لاکھوں بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس ہیں، جنہیں جعلی اکاؤنٹس بھی کہا جاتا ہے اور ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدتے وقت ہی ایسے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں