اہم خبریں

کراچی ،ٹریفک پولیس کا بڑا اقدام ،عید تک تمام جرمانے معاف کردیئے

کراچی( نیوز ڈیسک )کراچی ٹریفک پولیس نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عید تک تمام شاپنگ سینٹرز کے باہر سے اٹھائے گئے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے جرمانے معاف کردیے۔ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے کراچی کے شہریوں
مزید پڑھیں:ایف بی آر کے تمام افسران واہلکاروں پر میڈیا سے گفتگو پر پابندی عائد

سے اعلان کیا کہ افطار کے بعد اٹھائی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بغیر جرمانے کے واپس کردی جائیں گی۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ شہری نئی پارکنگ ایریاز اور ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والی جگہوں پر پارکنگ نہ کریں۔انہوں نے کہا

کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو غیر ضروری چالان جاری کرنے سے روک دیا گیا ہے، اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ون وے اور غلط طریقے کی خلاف ورزی پر چالان کریں۔دریں اثنا، کراچی ٹریفک پولیس بھی خریداری کے اوقات میں ٹریفک کی

بھیڑ اور پارکنگ کے چیلنجز کو کم کرنے کے لیے جامع حکمت عملیوں پر عمل پیرا ہے۔شہریوں کے لیے پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے، بڑی مارکیٹوں کے ارد گرد اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، اور ٹریفک پولیس نے ہیوی ٹریفک اور

پبلک ٹرانسپورٹ کو شاپنگ ہب کی طرف جانے والی سڑکوں تک جانے سے روک دیا ہے۔

متعلقہ خبریں