اہم خبریں

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری رات گئے اڈیالہ جیل سے رہا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔جیل حکام کے مطابق فواد چوہدری کی دو روز قبل ضمانت ہوئی تھی جس کے بعد اب انہیں رہا کردیا گیا ہے۔فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گھر پہنچے اور گھر
مزید پڑھیں:عدالت کا زین قریشی کو پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم

پہنچنے پر ان کی بیٹیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور والد کا استقبال کیا۔خیال رہے کہ فواد چوہدری قومی احتساب بیورو (نیب) کی

جانب سے جہلم میں اراضی سے متعلق کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید تھے۔فواد چوہدری نے گرفتاری کے بعد

ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) سے رجوع کیا تھا جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں