اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ میں ججز کے خط سو موٹو کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ بنانے کی درخواست دائر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری سمیت 5 وکلا کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔
مزید پڑھیں:ای سی ایل سےبلاگر کا نام نہ نکالنے پرسیکرٹری داخلہ کے وارنٹ گرفتاری
درخواست گزاروں عابد زبیری، شہاب سرکی، شفقت چوہان، منیر احمد کاکڑ، چوہدری اشتیاق احمد خان اور طاہر فراز عباسی نے اس کیس میں حصہ لینے کی استدعا کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیق نے اس معاملے پر چھ ججوں
کے سامنے الزام لگایا۔انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ نہ تو فل کورٹ سیشن نے کیا اور نہ ہی سپریم جوڈیشل کونسل نے یہ فیصلہ چیف جسٹس نے انتظامیہ کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ
انتظامیہ اور اعلیٰ حکام کو عدلیہ میں مداخلت سے روکے۔ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے۔