اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے بلاگر کا نام نہ نکالنے کے عدالتی احکامات کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر سیکریٹری داخلہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔تفصیلات کے
مزید پڑھیں:پرائیویٹ سکولز اور کالجز میں عید کی چھٹیوں کا اعلان
مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے بلاگر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ سے ایک گھنٹے میں رپورٹ آج (جمعہ) طلب کر لی۔عدالتی
احکامات کے باوجود، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلاگر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سیکرٹری داخلہ سے کہا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے بلاگر کا نام نہ نکالنے کی وجوہات بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ تسلی بخش جواب نہ آیا تو آج توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ
ڈائریکٹر جنرل کا پاسپورٹ آنے میں ہے اور وہ جلد پہنچ جائیں گے۔ جس پر جسٹس سردار اعجاز نے ریمارکس دیے کہ وہ کیا کہہ رہے ہوں گے جو مجھے وزارت داخلہ نے بتایا ہے۔بعد ازاں عدالت نے متعلقہ سٹیشن ہاؤس آفیسر کو سیکرٹری داخلہ کو پیش کرنے کا حکم دیا۔