اہم خبریں

معروف بھارتی سپرسٹار پریانکا چوپڑا بھی پاکستان فلم جوائے لینڈ کے حق میں بول پڑیں

ممبئی(نیوزڈیسک) معروف بھارتی سپر سٹار پریانکا چوپڑانے پاکستانی فلم جوائے لینڈ دیکھنے کے بعد فلم کی تعریف میں پل باندھ دیئے ۔اداکارہ نے کہا کہ یہ فلم دیکھنا ضروری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بالی ووڈ سٹار پریانکا چوپڑا نے جوائے لینڈ کو ایک مسرور کن فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم کی ٹیم کو مبارک باد جس نے ایسی کہانی کو زندہ کیا۔


اپنے ٹوئٹر پیغام میں پریانکا چوپڑا نے اداکار اور ٹیم ممبرز کو ٹیگ بھی کیا۔خیال رہے کہ فلم جوائے لینڈ ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکر ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں