اہم خبریں

عید پر کتنی چھٹیاں ہونگی ؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے 10 اپریل سے 13 اپریل تک عید الفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر چار چھٹیوں کی منظوری دے دی۔کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری
مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نئی بلندیوں کی جانب بڑھ رہی ہیں

کے بعد ان چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔دریں اثنا، علم نجوم کے مطابق عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی۔نوٹیفکیشن

میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کے پانچ دن دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک چھٹی ہوگی۔ جبکہ 14 اپریل کو اتوار ہے اس لیے ملازمین کو پانچ دن کی چھٹی ہوگی۔سرکاری ملازمین نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرین فلکیات اور موسمیات کے

مطابق عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔10 اپریل سے عام تعطیلات شروع ہوں گی تو ملازمین اپنے آبائی علاقوں کو کب جائیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم سے 9 اپریل سے عید کی تعطیلات شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں