اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نجکاری کمیشن بورڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے اہلیت کے معیار کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نیلامی کے لیے بولی لگانے والے کا مالی طور پر مضبوط ہونا
مزید پڑھیں:عدالتی احکامات کی خلاف ورزی، اسپیکر، ڈپٹی ا سپیکرخیبرپختونخوا کو نوٹس جاری
ضروری ہے کہ اس کے بینک اکاؤنٹ میں کم از کم 30 کھرب روپے ہوں اور اس کے لیے پری کوالیفکیشن کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جب کہ حکومت پی آئی اے کو رواں سال جون تک فروخت کرنا چاہتی ہے۔اس حوالے سے بورڈ کے
اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم نے کی۔ حکومت نے پی آئی اے کے 51 فیصد حصص کی نیلامی کے لیے بولی طلب کی۔دوسری جانب اہلیت کے گوشوارے جمع کرانے کے لیے 3 مئی کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت دار بننا ہو گا۔