پشاور(نیو زڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کے خلاف 11 درج مقدمات ختم کرنے
کے لیے پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) میں درخواست دائر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس اشتیاق ابراہیم اور
جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔دوسری جانب عدالت نے شیر افضل مروت کو
آج (بدھ کو) ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف مختلف دفعات کے تحت 11 مقدمات درج ہیں۔