اسلام آباد(نیوزڈیسک)عید سے قبل بھکاریوں نے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں سے عیدی طلب کرنے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ کا رخ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید سے قبل بھکاریوں نے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں سے عیدی طلب کرنے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ کا رخ کر لیا ہے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیشہ ور گداگروں کا سیزن عروج پر ہے۔
مزیدپڑھیں:چیف الیکشن کمشنر لندن پلان کا حصہ ، ججز معاملے پرلارجر بینچ خوش آئند، عمران خان
عید کے موقع پر بھکاری وزیٹر کا بھیس بدل کر ایئرپورٹ میں داخل ہو جاتے ہیں، گداگروں میں زیادہ تعداد خواتین پر مشتمل ہے۔
سی اے اے حکام کے مطابق سی اے اے ویجیلینس گداگروں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، 130سے زائد گداگروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جا چکا ہے۔