اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کو تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ سے عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں درج مقدمے میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آج بروز منگل 02 اپریل 2024 کو سونےکی قیمتیں برقرار
سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف پولیس افسران اور ایڈیشنل جج کو دھمکی کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا تھا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کی گئی تھی
،ایف آئی آر ڈیوٹی مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔واضح رہے کہ2022 میں اسلام آبادمیں ایک جلسے سے خطاب میں عمران خان نے آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس اور خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں دی تھیں۔