اہم خبریں

انتہا پسند امریکی رکن کانگریس ٹِم والبرگ کا غزہ پر ایٹم بم گرانے کا مشورہ

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی ریپبلکن کانگریس مین ٹم والبرگ نے غزہ پر”ناگاساکی اور ہیروشیما طرز” پر جوہری بم گرانے کا مشورہ ۔”والبرگ کے کے بیان پر دنیا بھر میں غصے کی لہر دوڑ گئی سوشل میڈیا صارفین اور دیگر ممالک کی طرف سے امریکی کانگریس مین کے بیان کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی جبکہ ٹم والبرگ کے دفتر سے جاری وضاحت میں کیا گیا ہے کہ یہ بیان “استعاراتی” تھا۔


دوسری جانب پوپ فرانسس نے غزہ کے بچوں کی حالت زار پر روشنی ڈالی اور فوری جنگ بندی اور تمام اسیروں کی رہائی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز سکوائر پر جمع ہونے والے دسیوں ہزار لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے فرانسس نے کہا: “میں ایک بار پھر اپیل کرتا ہوں کہ غزہ تک انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے، اور ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ گزشتہ 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری رہائی کی جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کیس، نیب پراسیکیوٹر کے موقف پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی حیران

اور پٹی میں فوری جنگ بندی کے لیے۔ہم بچوں کی آنکھوں میں کتنی تکلیفیں دیکھتے ہیں، بچے ان جنگی علاقوں میں مسکرانا بھول گئے ہیں۔ ان کی آنکھوں سے، بچے ہم سے پوچھتے ہیں: کیوں؟ یہ سب موت کیوں؟ یہ سب تباہی کیوں؟ جنگ ہمیشہ ایک مضحکہ خیز اور شکست ہوتی ہے،‘‘ انہوں نے مزید کہا۔

متعلقہ خبریں