پشاور(نیوز ڈیسک )خیبرپختونخوا حکومت نے مستحق افراد کے لیے عید پیکج کے تحت جاری کردہ گرانٹ جاری کردی۔صوبائی
مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی اور عمران خان کی عید پر ملاقات کرانے کا حکم
محکمہ خزانہ نے 1.15 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں اور محکمہ زکوٰۃ کو خط بھی ارسال کر دیا ہے۔محکمہ زکوٰۃ کو جاری
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 115 صوبائی حلقوں کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں، ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے دیے
جائیں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے رمضان پیکج سے محروم مستحق افراد کے لیے عید پیکج کا اعلان کیا تھا۔